ریاض جانیوالے سعودی ائرلائنز کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، ائر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی


ویب ڈیسک February 20, 2024
سعودی ائرلائنز کی پرواز نے منگل کی صبح کراچی میں طبی بنیاد پر ہنگامی لینڈنگ کی

ڈھاکا سے ریاض جانے والی سعودی ائرلائنز کی پرواز نے منگل کی صبح کراچی میں طبی بنیاد پر ہنگامی لینڈنگ کی۔


ذرائع کے مطابق سعودی ائرلائنز کی پرواز ایس وی 802 نے منگل کی صبح ساڑھے سات بجے کراچی میں لینڈ کیا۔ ڈھاکا سے روانگی کے بعد بھارتی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر ائر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی میں لینڈنگ کی اجازت دی۔


لینڈنگ کے موقع پر کراچی ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے۔ سعودی طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے اور


میڈیکل ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی ۔ 44 سالہ بنگلادیشی مسافر ابو طاہرہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا۔


بعد ازاں مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |