عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری مزید مہنگی ہونے کا امکان

سی پی پی اے کی جانب سے طلب کیے گئے اضافے کی منظوری سے صارفین پر 66 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک February 20, 2024
(فوٹو: فائل)

حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔


سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں قیمت میں اضافے کے لیے دی گئی درخواست پر سماعت نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی 23 فروری کو کرے گی، جس میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔


سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی گئی ہے، جس میں یہ اضافی ماہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔


بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |