190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں تعینات ہونے والے نئے جج ناصرجاوید رانا کے تاحال چارج نہ لینے کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ جج نہ ہونے کے باعث فردجرم کی کارروائی بھی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے نئے جج ناصر جاوید رانا نےآج اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی۔
گزشتہ متعدد سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ملتوی ہوتی رہی جب کہ ریفرنس کی پہلے سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔