راولپنڈی خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

متاثرہ خواجہ سرا کا میڈیکل پراسس کروا لیا گیا ہے، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، پولیس حکام

ملزمان نے برتھ ڈے پارٹی کے بہانے خواجہ سرا کو گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

ائرپورٹ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان میں عثمان، مجتبیٰ اور یاسر شامل ہیں، جنہوں نے برتھ ڈے پارٹی کے بہانے خواجہ سرا کو گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ائرپورٹ پولیس نے متاثرہ خواجہ سرا کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: چکلالہ اسکیم تھری میں 23سالہ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی


ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ معاشرے کے کمزور و محروم طبقات سے زیادتی، تشدداور استحصال ناقابل برداشت ہے۔

Load Next Story