سائفر و توشہ خانہ کیسز عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات

وکلا نے اعترضات دور کرنے کے لیے اپیلیں واپس لے لیں، آج ہی دوبارہ دائر کیے جانے کا امکان


ویب ڈیسک February 20, 2024
(فوٹو: فائل)

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سائفر و توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کردیے گئے۔


ذرائع کے مطابق سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کیے جانے کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دور کرنے کے لیے اپیلیں واپس لے لیں۔


اپیلوں پر اعتراضات دور کرکے آج ہی واپس دائر کیے جانے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں