عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز سونا مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2042ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں منگل کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے کے اضافے سے 214450روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 183856روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 20روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15روپے کے اضافے سے 2203.36روپے کی سطح پر آگئی۔