ڈی آئی خان قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر دہشتگردوں کا حملہ ایک شخص زخمی

پہلا حملہ پولیس جبکہ دوسرا حملہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز پر کیا گیا


ویب ڈیسک February 20, 2024
فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں لونی پولنگ اسٹیشن سے ڈیوٹی کرکے واپس آنے والی پولیس پارٹی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فورسز پر الگ الگ جہگوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کلاچی میں کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم دونوں طرف سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس پی کلاچی کے مطابق دوسرا حملہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز پر کیا گیا، بی ڈی ایس ٹیم پر حملے میں ایک پرائیویٹ شخص زخمی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں