قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او کو الٹی میٹم نومنتخب لیگی رکن اسمبلی پر مقدمہ درج
پتوکی میں شہری کے قتل پر نومنتخب لیگی امیدوار نے ایس ایچ او کو الٹی میٹم دیا تھا
پنجاب کے علاقے پتوکی میں پولیس افسر کو دھمکی دینے پرمسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن اسمبلی برائے حلقہ این اے 134 رانا محمد حیات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں دو روز قبل مسلح ڈاکوؤں نے عبدالرشید نامی شہری کو مزاحمت پر قتل کیا، نومنتخب رکن اسمبلی مقتول کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیے پہنچے تو وہاں پر ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او موجود تھے۔
رانا محمد لیاقت نے پولیس افسر کو 7 روز میں ملزمان کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 8ویں روز ملزمان گرفتار نہیں ہوتے تو 'میں دیکھتا ہوں آپ کیسے حوالات میں بند نہیں ہوتے۔'
پتوکی،ایم این اے کی جانب سے رپٹ درج ہونے کے بعد پریس کانفرنس
مقدمہ اندارج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات نے کہا کہ شہر میں ڈاکو راج قائم ہے،پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، گزشتہ دو روز قبل بینک سے پیسے لیکر جانے والے شہری کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا ہک ڈیڑھ گھنٹے تک عبدالرشید نامی شخص کی نعش کھلے آسمان تلے پڑی رہی، مگر دو تھانوں کی پولیس حدود کا تعین کرتی رہی، حلقے کے دس لاکھ لوگوں کے نے مجھے ووٹ دیکر منتخب کیا عوام کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانے پر رپٹ درج کر دی گئی۔
رانا محمد حیات نے کہا کہ دس لاکھ لوگوں کے نمائندے کو بدتمیز بولا گیا اس امر کی پرزور مذمت کرتاہوں، انشاءاللہ بہت جلد پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت بننے جارہی ہے،کرپٹ پولیس افسران کا احتساب کریں گے۔