چیف جسٹس انتخابی نتائج کالعدم قرار دیں اور فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کریں حافظ نعیم
جماعت اسلامی کا 24 فروی ہفتہ کو نمائش تا ایم اے جناح روڈ ”جعلی نتائج نامنظور“ ریلی نکالنے کا اعلان
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے اور سوموٹو ایکشن لے کر فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حافظ نعیم نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ انتخابات کے جعلی نتائج کو کالعدم قراردے کر سوموٹو ایکشن لیں اور فارم 45کے مطابق نتائج جار ی کیے جائیں، ہم جعلی مینڈیٹ کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیٹی قائم کر کے کراچی کے ایک ایک پولنگ بوتھ کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور جو لوگ بھی 'دھاندلی' کے ذمہ دار ہیں انہیں کڑی سزا دی جائے، اگر صرف فارم 45 کو بنیاد بناکر جعلی فارم 47 کا موازنہ کیا جائے تو پوری قوم کے سامنے انتخابات کی حقیقت کھل جائے گی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چرانے کیخلاف جماعت اسلامی 24 فروی ہفتہ کے دن نمائش تا ایم اے جناح روڈ "جعلی نتائج نامنظور" ریلی نکالے گی جس میں غزہ کے مظلوم عوام سے بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کراچی اور سندھ کے عوام کی جانب سے ریجیکٹڈ پارٹی ہے، جن لوگوں نے انہیں کراچی کے عوام پر مسلط کیاہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
حافظ نعیم کا نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں مبینہ غفلت کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم انٹرمیڈیٹ کے گیارہویں جماعت کے نتائج پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ اوراس میں تمام نشاندہیوں کو صحیح سمجھتے ہیں، اس میں جن لوگوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اس میں سے صرف ایک کو معطل کیا گیا'۔
انہوں نے کہا کہ انٹر کے نتائج سے واضح طور پر پتا چل گیا کہ سارا معاملہ بورڈ انتظامیہ کی ناہلی کا ہے تو پھر گریس مارکس دینے کے بجائے انٹر میڈیٹ کے نتائج کو منسوخ کرکے بارہویں جماعت کے نتیجہ پر پرکھا جائے تاکہ انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طالبات ایم ڈی کیٹ اور انجینئرنگ میں داخلہ کے اہل ہوسکیں۔
'جماعت اسلامی کراچی کے سرکاری اداروں کو کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑسکتی، ہم کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے آئینی،قانونی اور جمہوری جدوجہدکریں گے۔'
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ انتخابات کے موقع پر مسئلہ فلسطین پیچھے دھکیل دیا گیاہے اور اسرائیلی دہشتگردی اور جارحیت میں اب تک فلسطین میں 29ہزار ایک سو افراد کو شہید کردیا گیا ہے، ہم سلام پیش کرتے ہیں ان لوگوں کو جو پوری دنیا میں اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،ہم عالم اسلام کے بے ضمیر حکمرانوں کے رویوں اور بے حسی مذمت کرتے ہیں جو مسلمانوں کا مقدمہ نہیں لڑرہے اور اوآئی سی تماشہ بنی ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین اسرائیل کی دہشت گردی کو کھل کر سپورٹ کررہے ہیں،امریکاکی دہشت گردی بھی امریکی عوام کے سامنے کھل کر آچکی ہے،