احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ناصر جاوید رانا احتساب عدالت کے جج مقرر، نوٹی فکیشن جاری


فیاض محمود February 20, 2024
فوٹو فائل

وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کردیا جبکہ محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے ناصر جاوید رانا کے جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو رپورٹ کرینگے۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کے سیشن جج ایسٹ تعینات کردیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے تبادلوں اور تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔