اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں سے خواتین الجھ پڑیں ہاتھا پائی

حنیف عباسی نے بدتمیزی پر ویڈیو بنائی تو خواتین مشتعل ہوگئی، پولیس ذرائع واقعے کی تصدی


Staff Reporter February 20, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنماؤں حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق سے خواتین نے ہاتھا پائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کو دو خواتین نے روکا اور اُن پر جملے کستے ہوئے نازیبا کلمات ادا کیے۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نے اس دوران خواتین کی ویڈیو بنانا شروع کی تو خواتین نے ہاتھا پائی شروع کردی اور لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا۔

لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کر دی اور بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے کارروائی کیلیے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں