رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے سات ماہ میں 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ایف بی آر

دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 985 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا اور رواں برس سرمائے میں اضافے کی شرح 30 فیصد رہی


ویب ڈیسک February 20, 2024
ایف بی آر نے کہا کہ دسمبر میں سب سے زیادہ سرمایہ جمع ہوا—فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ساڑھے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 973 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران سرمائے میں اضافے کی شرح 30 فیصد رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس کی مد میں 19 فیصد نمو رہی ہے، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں