بات کچھ اِدھر اُدھر کی آئس کریم سینڈوچ سسرا والوں کو متاثر کرنے کا یک طرفہ طریقہ

آپ سوچ رہی ہونگے کہ پسے ہوئے بسکٹس کو ایک سیدھے پین میں ٹھنڈا کرنا کس قدر مشکل ہوسکتا ہے۔

آپ سوچ رہی ہونگے کہ پسے ہوئے بسکٹس کو ایک سیدھے پین میں ٹھنڈا کرنا کس قدر مشکل ہوسکتا ہے۔ فوٹو فائل

ابھی میری شادی شدہ زندگی کے 48 گھنٹے ہی گزرے تھے اور میں نے دوپہر کی کھانے کی میز پر کولڈرنک کا ٹھنڈا گلاس گرا دیا جو بہتا ہوا با آسانی میری ساس کی گود میں جاگرا۔ میری مسکارے سے بھرے آنکھوں نے اوپر اٹھنے سے انکار کردیا۔ باقی کا تمام کھانے میں نے شرمندگی اور بغیر کوک کے ہی کھایا۔

اسی شام میں نے اپنی غلطی کے ازالے کا فیصلہ کیا اور اگلے دن آنے والے مہمانوں کے لئے رضاکارانہ طور پر آئس کریم کیک بنانے کا فیصلہ کیا۔ جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے شادی کا شور تب تک برقرار رہتا ہے جب تک بہو حاملہ نہ ہوجائے۔

شادی شدہ زندگی کے 52 گھنٹے کے اندر میرے شوہر مجھے شاپنگ پر لے گئے ہم وہاں آئس کریم ڈھونڈ رہے تھے جو اچھی طرح جم سکے۔ اس کے بعد اپنے مہندی لگے ہاتھوں اور اپنی شادی کے جوڑوں میں سے گلابی چمکدار لباس پہنے میں نے کیک بنانا شروع کیا، میں بسکٹ کو پیسنے اور آئس کریم کو سنبھالنے کے درمیان پھنس گئی تھی۔

آپ سوچ رہی ہونگے کہ پسے ہوئے بسکٹس کو ایک سیدھے پین میں ٹھنڈا کرنا کس قدر مشکل ہوسکتا ہے، پھر اس میں کچھ نرم آئس کریم اور گری دار میوے ملا کر دوبارہ تب تک فریز کرنا جب تک جم کر پتھر نہ ہوجائے؟

میرا یقین کریں یہ بلکل مشکل کام نہیں۔

کچھ سنبھالنے اور نہ سنبھالنے کے بعد میں نے آخر کار کیک کو پوری رات جمنے کے لئے فریزر میں رکھ دیا۔ لیکن جب اسے پیش کرنے کے لئے فریزر سے باہر نکالا گیا تو بہت بدنما لگ رہا تھا۔ ونیلا ملک شیک سے مشابہت رکھتی آئس کریم جو تھوڑی پگھلی ہوئی تھی پین سے باہربہتی ہوئی بسکٹ کے بیس سے جاملی۔

ابھی میری شادی شدہ زندگی کو 68 گھنٹے ہی گزرے تھے، اور میں مرنے کے لئے آدھی جم چکی تھی۔

15 سال بعد، اب میں مضبوط ہوچکی ہوں اور مجھ میں آئس کریم (اور سسرال والوں) کو سنبھالنے کا اعتماد آگیا ہے۔ لہذا میں آپ کے سامنے یہ آئس کریم سینڈوچ پیش کرنا چاہتی ہوں۔ منہ میں گھلتی ہوئی کریمی ونیلا آئس کریم جئی کے موٹے بسکٹ کے درمیان پھیلی ہوئی ہے، جس کے اوپر پسے ہوئے اوریو بسکٹس کو چھڑکا گیا ہے۔ اسے تب تک جمائیں جب تک منجمد نہ ہوجائے اور جلدی سے کھالیں اس سے پہلے کہ یہ آپ کے خوب صورت کپڑوں پر گر جائے۔ شروع میں ان چیزوں کو ملانا تھوڑا مشکل ہوگا مگر تسلی رکھیں آپ ضرور کامیاب ہوجائیں گی۔ آخر کار کس نے کہا کہ سسرال والوں کو مثاثر کرنا آسان کام ہے۔



بسکٹ کا آٹا بنانے کے لئے اجزا: (کم از کم 16 بسکٹ کے لئے)

مکھن 100 گرام

کپ ⅓ براؤن چینی

کپ⅓سفید چینی

انڈا 1 عدد

کپ¾ میدہ

جئی 1 کپ


چمچہ¼نمک

چمچہ½ ونیلا ایسنس

آئس کریم کے لئے اجزا

لیٹر½ اسٹور سے خریدی ہوئی آپ کی پسندیدہ آئس کریم

اوریو بکسٹ 3 عدد بسے ہوئے

طریقہ کار

  • ایک درمیانی ساس پین میں مکھن کو پگھلائیں اور اس میں دونوں سفید اور براؤن چینی ملادیں۔ اچھی طرح مکس ہونے تک ہلائیں۔

  • چولہے سے اتار کر انڈا ملائیں اور ہلاتے رہیں۔

  • پھر اس میں میدہ، جئی کا آٹا، نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر لکڑی کے چمچے یا کفچے سے اچھی طرح مکس کریں۔

  • بسکٹ کے آمیزے کو آدھے یا ایک گھنٹے کے لئے تب تک ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب تک یہ ملائم اور باآسانی سے استعمال کے قابل نہ ہوجائے۔

  • ایک دفعہ جب آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو گالف کے بال کے سائز کے آمیزے کے ٹکڑے اپنے ہلکے سے میدہ لگے ہاتھوں میں لیں اور اسے بال کی شکل میں رول کریں۔ پھر اس بال کو اپنے ہاتھ پر چپٹا کریں اور ایک قطار میں بیکنگ شیٹ پر منتقل کردیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک تمام بالز بن جائیں اور آمیزہ ختم ہوجائے۔

  • 180 سینٹی گریڈ (350 فارن ہائیٹ) پر گرم کئے گئے اون میں 10 سے 12 منٹ تک پکائیں۔ شروع میں ہاتھ لگانے پر وہ نرم محسوس ہونگے لیکن ٹھنڈا ہونے پر وہ سخت ہوجائیں گے۔

  • آئس کریم کو باہر نکالیں، تھوڑا سا نرم کریں اور ہر بسکٹ کی بنیاد کر 2 چمچے ڈالیں۔ اسے دوسرے بسکٹ سے اس طرح ڈھک دیں جیسا کہ سینڈوچ کو چپٹے لفافے میں لپیٹا جاتا ہے۔ اس عمل کو تب تک دہرائیں جب تک آپ کے تمام سینڈوچ بن نہ جائیں اور پھر اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے 10 منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔

  • پسے ہوئے اوریو بسکٹ کو ایک ٹرے میں نکالیں۔ اپنی بسکٹ سینڈوچ کو پہیے کی طرح گھمائیں تاکہ کالے رنگ کا بسکٹ کا چورا اچھی طرح اسے پر لگ جائے اور پھر سے دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔

  • کم سے کم 3 گھنٹے کے لئے جمائیں اور پھر لوگوں کو متاثر کریں اور شوق سے کھائیں۔




شادہ شدہ زندگی کے 96 گھنٹے گزرنے کے بعد جب میں بیرون ملک جانے کے لئے ایئرپورٹ کے راستے میں تھی اس وقت میں نے اپنے سسرال والوں کی جانب سے دیا گیا لباس کھولا۔ اور گاڑی کے دروازے پر ہی میں جذباتی الوداع کے درمیان پھنس گئی۔

لیکن افسوس، یہی زندگی ہے!

ترکیب کا اصل لنک یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

 
Load Next Story