شیخ رشید نے راولپنڈی موٹر وے منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

نالہ لئی ایکسپریس وے کامنصوبہ ترک کرکے بھاری کک بیک کے لئے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس پراجیکٹ شروع کیا گیا، شیخ رشید


ویب ڈیسک June 07, 2014
شیخ رشید نے درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور سربراہ میٹرو بس پراجیکٹ کو فریق بنایا ہے فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد راولپنڈی موٹر وے منصوبے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

شیخ رشید احمد نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منصوبے کی وجہ سے راولپنڈی کی واحد شاہراہ مری روڈ کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے جس سے کاروباری طبقے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کے علاوہ متعلقہ حکام نے اس منصوبے کے آغاز کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا مفید منصوبہ ترک کر کے بھاری کک بیک کے لئے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ یہ منصوبہ ختم کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |