بھارت میں خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی رسولی نکال دی گئی

رسولی تربوز جتنی ہے جسے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے کامیاب آپریشن کا بعد نکالا گیا، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک June 07, 2014
رسولی 21 انچ بیضوی اور تربوز جتنے سائز کی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی رسولی قرار دیا جارہا ہے فوٹو؛فائل

بھارت میں آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے15 کلو گرام وزنی رسولی نکال لی گئی جسے دنیا کی سب سے بڑی رسولی قرار دیا جارہا ہے۔


بھارت کے جنوبی شہر چنائی کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے 52 سالہ خاتون کے پیٹ سے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے پیچیدہ آپریشن کے بعد بھاری بھرکم رسولی نکال لی،15 کلو وزنی رسولی 21 انچ بیضوی اور تربوز جتنے سائز کی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی رسولی قرار دیا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون ایک ماہ قبل پیٹ میں درد کے باعث اسپتال آئی تھیں تاہم ٹیسٹ کے بعد مریضہ کو دوائیاں دے کر رخصت کردیا گیا تھا۔


چنائی اسپتال کے سرجن ڈاکٹر مانی میکالائی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران خاتون کے پیٹ میں بننے والی رسولی کا سائز حیران کن ہے تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے رسولی نکال لی جس کے بعد مریضہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں