حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے مداخلت کرنا نہیں چاہتے امریکا

الیکشن میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونا چاہیے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک February 21, 2024
دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی یا مداخلت کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے جو پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مداخلت یا دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بغیر بندش فراہمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں