شیخ رشید کی  ای سی ایل میں نام  ڈالنے کیخلاف درخواست وفاق کو نوٹس جاری

عدالت نے وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک February 21, 2024
میرا نام سیاسی انتقام کے طور پر ای سی ایل میں ڈالا گیا،شیخ رشید:فوٹو:فائل

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کی ایل سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا گیا عدالت نے تحریری جواب طلب کرلیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا نام سیاسی انتقام کے طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے معذرت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں