خیبرپختونخوا میں ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اختیارات میں کمی

ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز نہ تو نئی بھرتی اور نہ کوئی پالیسی لاگو کرنے کے فیصلے کرسکتے ہیں، حکم نامہ


ویب ڈیسک February 21, 2024
ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز نہ تو نئی بھرتی اور نہ کوئی پالیسی لاگو کرنے کے فیصلے کرسکتے ہیں، حکم نامہ

خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلے کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

خیبرپختونخوا نگران حکومت نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز نہ تو نئی بھرتی اور نہ کوئی پالیسی لاگو کرنے کے فیصلے کرسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کو مجاز حکام سے ایسے معاملات پر پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگی۔ اس سلسلے میں پہلے بھی 24 مئی 2023 کو بھی احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |