پی ایس ایل9 صائم بھی خواجہ نافع کی بیٹنگ کے گرویدہ ہوگئے
اوپنر بھی نافع کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ خواجہ نافع بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں، وہ کراچی کی ٹیم میں میرے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں اور انکی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
اس موقع پر صائم ایوب نے اپنے مشہور نو لُک شاٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جدید شارٹ ہے، ہر کوئی اسے کھیلنے کی کوشش کرے گا کیونکہ ٹی20 کرکٹ میں اپکو میدان پر شارٹس کھیلنا ہوتے ہیں تاکہ بالرز آپ پر حاوی نہ ہوسکیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ خواجہ نافع کی سلیکشن کیسے ہوئی؟ سرفراز نے بتادیا
گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بدقسمتی سے رن آؤٹ ہونے کے واقعہ پر صائم نے کہا کہ بابراعظم نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مجھ سے معذرت کی کہ میں انکی وجہ سے آؤٹ ہوا، کھیل میں غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔