موجودہ حالات میں حکومت تذبذب کا شکار ہے جبکہ اداروں کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے کائرہ

حکومت نے رات کے اندھیرے میں چیرمین پیمرا تعینات کیا جبکہ جیو کے خلاف پیمرا کے فیصلے کے بعد مزید ابہام پیدا ہوگیا ہے


ویب ڈیسک June 07, 2014
اداروں کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے، قمر زمان کائرہ۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے جبکہ جیو کے خلاف پیمرا کے فیصلے سے معاملہ مزید ابہام کا شکار ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں چیرمین پیمرا کو تعینات کیا جبکہ جیو کے خلاف پیمرا کی جانب سے سزا کے فیصلے کے بعد معاملہ مزید ابہام کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت تذبذب کا شکار ہے جبکہ اداروں کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے۔


سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے جبکہ پرویز رشید پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ قلم والوں کے ساتھ ہیں غلیل والوں کے ساتھ نہیں، اس قسم کے بیانات سے حکومتی رویوں کا اظہار ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں