مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کے اضافے سے 215200روپے ہوگئی


Staff Reporter February 21, 2024
فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کے اضافے سے 215200روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2046ڈالر کی سطح پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کے اضافے سے 215200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 644روپے کے اضافے سے 184500روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں