ایم کیو ایم اور ن لیگ مذاکرات کا دوسرا دور حکومتی سیٹ اپ میں مل کر چلنے پر اتفاق

دونوں جماعتوں کا ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے کا عزم

دونوں جماعتوں کا ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے کا عزم فوٹو:فائل

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن نے نئے حکومتی سیٹ اپ میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے مذاکرات کا دوسرا دوراسلام آباد میں ہوا۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے۔ جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے۔


ایم کیو ایم کے مطابق دونوں جماعتوں نے ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وسائل، اختیارات اور اقتدار کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔ سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بالخصوص کراچی کی معاشی اور اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔
Load Next Story