انتخابات کے دوران چلائی گئی مذموم سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، حکام

انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف چلائی گئی مذموم مہم کی تحقیقات کی جائے گی—فائل: فوٹو

وفاقی حکومت نے ملک میں 8 فروری کو منعقد ہوئے عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف چلائی گئی مذموم مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔


حکومت نے جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

تحقیقات کے حوالے سے کہا گیا کہ جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے لیے اقدامات تجویز کرے گی، تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرے گی۔
Load Next Story