
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک امریکی جوڑے نے اپنی شادی کو ایک غیر معمولی مقام پر منعقد کیا ہے اور وہ ہے گیس اسٹیشن پر بنے اسٹور کے ایک باتھ روم میں جو ڈسکو جیسا ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔
امریکی ریاست اوہایو سے تعلق رکھنے والے لوگن ایبنی اور ٹیانا ایلسٹاک نے ریاست کینٹکی میں اس حوالے سے مشہور گیس اسٹیشن پر بنے اسٹور کے باتھ روم میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں مہمان بھی شریک تھے۔
اسٹور کا باتھ روم ایک بڑے سرخ بٹن کی وجہ سے آن لائن وائرل ہوا جسکے دباتے ہی باتھ روم میں ایک ڈسکو گیند آن ہوجاتی ہے اور رنگ برنگی روشنیوں کے ساتھ میوزک پلے ہوتا ہے جس پر نوبیاہتا جوڑا ڈانس کرتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رسم کے مطابق شادی میں دُلہا، دلہن عہدوپیمان کرتے ہیں اور پھر اس کے بعد جوڑا تقریب کے اختتام پر سرخ بٹن دباتا ہے جس پر ڈسکو کا ماحول بن جاتا ہے اور جوڑا ڈانس کرنے لگتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔