بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے سیالکوٹ کے نوجوان سے پسند کی شادی کرلی

سکھ لڑکی کا اسلامی نام زینب رکھا گیا ہے

—فوٹو:ایکسپریس نیوز

بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے سیالکوٹ کے نوجوان سے پسند کی شادی کرلی۔

نکاح سے قبل سکھ لڑکی نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ میں سینئرپارلیمنٹرین حافظ صاحبزاہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا، سکھ لڑکی کا اسلامی نام زینب رکھا گیا ہے۔

بھارتی نژاد سکھ لڑکی جسپریت کور نے علی ارسلان نامی نوجوان سے شادی کی ہے، جامعہ حنفیہ سیالکوٹ کی طرف سے جاری کیے گئے قبول اسلام کے سرٹیفکیٹ کے مطابق جسپریت کور کا اسلامی نام زینب رکھا گیا ہے، لڑکی لدھیانہ ،بھارتی پنجاب کی رہائشی ہے۔



ایکسپریس نیوز کو حاصل ہونیوالی تفصیلات کے مطابق جسپریت کور 16 جنوری کو مذہبی یاترا کے لیے پاکستان آئی تھی ، اسے 15 اپریل تک سنگل انٹری ویزا جاری کیا گیا ہے۔ جسپریت کور کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے جو اس نے میونخ جرمنی میں حاصل کیا۔

اس حوالے سے جامعہ حنفیہ کے منتظمین نے بتایا کہ سکھ لڑکی کے والدین بھارتی ہیں لیکن جرمنی میں رہ رہی ہے، جسپریت کور بھی میونخ جرمنی میں ہی رہائش پذیرہے۔

نومسلم زینب اورانکے شوہرعلی ارسلان کےمتعلق بتایا گیا ہے کہ دونوں کی بیرون ملک ہی دوستی ہوئی جس کے بعد علی ارسلان نے جسپریت کور کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
Load Next Story