روسی معمار نے بوئنگ 737 طیارے کو بنگلے میں تبدیل کر دیا

منصوبے میں طیارے کو دلکش مقام تک منتقل کرنے سے لے کر اسے تبدیل کرنے تک کے چیلنجز درپیش تھے


ویب ڈیسک February 23, 2024
[فائل-فوٹو]

انڈونیشیا میں ایک روسی معمار نے بڑے بوئنگ طیارے کو ایک شاندار بنگلے میں تبدیل کر دیا ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے ایک پہاڑ پر اور سطح سمندر سے 150 میٹر بلندی پر واقع شاندار پرائیویٹ جیٹ وِلا دنیا کا سب سے خوبصورت تبدیل شدہ بوئنگ 737 طیارہ ہے۔

private-jet-villa-bali2

ویسے تو یہ واقعہ کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سے ہوائی جہاز گھروں، ریستورانوں اور یہاں تک کہ عجائب گھروں میں تبدیل ہو چکے ہیں لیکن روسی معمار فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 کے ساتھ وہ کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

private-jet-villa-bali3

فیلکس نے دیو ہیکل طیارے کو بالی میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر دو بیڈ روم والے پرتعیش بنگلے میں تبدیل کیا ہے۔ اس منصوبے کو ابنجام تک پہنچانے میں تین سال لگے جس میں طیارے کو دلکش مقام تک منتقل کرنے سے لے کر اسے تبدیل کرنے تک کے چیلنجز درپیش تھے۔

private-jet-villa-bali4

خوش قسمتی سے فیلکس ان رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور آج پرائیویٹ جیٹ ولا انڈونیشیا کے جزیرے پر مہنگی ترین قیمت میں دستیاب ہے تاہم اس کے باوجود یہ سب سے زیادہ مطلوب رہائش گاہوں میں سے ایک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |