مخالف جماعت کو ووٹ دینے پر سیاسی رہنما نے سڑک کھود دی
اسکول کے بچوں سمیت علاقہ مکین راستے کی بندش سے شدید پریشان
کلرسیداں میں ووٹ مخالف جماعت کو دینے پر سابق ناظم یونین کونسل منیاندہ محمد تاج مبینہ طور پر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔
سابق ناظم کو معلوم ہوا کہ علاقہ مکینوں نے مخالف جماعت کو ووٹ دیے تھے۔
انہوں نے مبینہ طور پر انتقاماً 7 آبادیوں کے واحد راستے کو کرین کی مدد سے اکھاڑ دیا جس کے نتیجے میں دیہی آبادیوں میں 1300 سے زائد لوگ محصور ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے محمد تاج کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دی لیکن پولیس نے بااثر شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ 12 روز سے اسکول کے بچوں سمیت علاقہ مکین راستے کی بندش سے شدید پریشان ہیں۔ علاقے میں موجود مریضوں کو پہاڑی علاقوں اور جنگلوں سے ہسپتال لے جایا جارہا ہے۔
ادھر ایس ایچ او سجاد الحسن نے بتایا کہ کلرسیداں پولیس کو واقعے کی درخواست ملی ہے، لیکن سابق ناظم محمد تاج کا دعوی ہے کہ سڑک اس کی آبائی زمین پر تعمیر ہوئی ہے۔ پولیس نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے زمین کی رپورٹ طلب کرلی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ اگر متاثرہ راستہ شاہراہ عام ہوئی تو رپورٹ کے بعد اسے کھول دیا جائے گا۔
[video width="848" height="478" mp4="https://www.express.pk/2024/02/whatsapp-video-2024-02-22-at-10.35.06-am-1708581023.mp4"][/video]
[video width="480" height="640" mp4="https://www.express.pk/2024/02/whatsapp-video-2024-02-22-at-10.35.15-am-1708581016.mp4"][/video]
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2024/02/whatsapp-video-2024-02-22-at-10.35.29-am-1708581011.mp4"][/video]