شاہ رخ خان ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائے گا
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے دوسرے سیزن کا آغاز رواں ماہ 23 فروری کو بنگلورو میں ہونے جارہا ہے، اس سیزن کے پہلے سے قبل چناسوامی اسٹیڈیم میں ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، ٹائیگر شروف، شاہد کپور، ورون دھون، کارتک آریان اور سدھارتھ ملہوترا اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا
یاد رہے کہ کرکٹ سے شاہ رخ خان کا تعلق 2008 سے ہے جب انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے مالک کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد، اُنہوں نے ویسٹ انڈیز، متحدہ عرب امارات اور امریکا کی ٹیموں کے ساتھ نائٹ رائڈرز کی فرنچائز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔