پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

تقریب حلف برداری کے بعد نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا


خالد محمود February 22, 2024
نوم منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے:فوٹو:فائل

ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |