ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے جعلی ویزے کے حامل مسافرکو گرفتارکرلیا
ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے جعلی ویزے کے حامل مسافرکو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پرتعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سےآنے والے مسافرکوگرفتارکیا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم طیب حسین غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھاجبکہ ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا اورجعلی ویزے پرایران سے عراق جانے کی کوشش کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا کسی قسم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سفری ریکارڈ موجود نہ تھا،گرفتارملزم غیرملکی ائیرلائن کی پروازایف زیڈ335کے ذریعے پاکستان پہنچا،مزید جانچ پڑتال اورقانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔