سمرتی ایرانی بھی تعصب پر اُتر آئیں ہندو نصاب تعلیم کیلیے سرگرم
ہندوتوا پر مبنی سلیبس آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے کورس میں شامل کیا جائیگا
ٹی وی اسکرین سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی سمرتی ایرانی وزیر ہیومن ریسورس بنتے ہی تعصب پر اتر آئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی کی ''سعادت مند بہو ساس بن کر بھی مہربان رہی'' مگر وزارت سنبھالتے ہی سارا ڈرامہ ختم، بھارتی ہیومن ریسورس وزیر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی زندگی اجیرن کرنے کا پلان بنارہی ہیں۔
سمرتی ایرانی بھارت میں ہندو ثقافت کی علامت زرد رنگ مسلط کرنے کے لیے پر تولنے لگیں۔ بھارتی سرکاری درسی کتب میں قدیم ہندو تعلیمات کو شامل کیا جارہا ہے، ہندوتوا پر مبنی سلیبس آٹھویں' نویں اور دسویں جماعت کے کورس میں شامل کیا جائے گا۔ بھارتی سلیبس میں پہلے ہی دیو مالائی ہندو تاریخ پڑھائی جارہی ہے، اپنے پلان کو نافذ کرنے کے لیے سمرتی نے کمیٹی بنادی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی ایرانی انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ بھارت کا سیکولر تشخص محض آئینی مجبوری بن گیا پورے معاشرے پر ہندتوا نظام مسلط کیا جارہا ہے۔