اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی سطح 13.09 ارب ڈالر پر آگئی ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک February 22, 2024
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیے—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے اور 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت مجموعی زرمبادلہ کی سطح 13.09 ارب ڈالر پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔