نظر نہیں آرہا کہ حکومت سازی کیلیے بننے والا اتحاد زیادہ دیر تک چل سکتا ہے جاوید لطیف

میری دعا ہے کہ یہ حکومتی اتحاد چلے لیکن مجھے نظر نہیں آ رہا کہ یہ سیاسی اتحاد زیادہ دیر تک چل سکتا ہے، لیگی رہنما

—فائل فوٹو

لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کا فیصلہ درست نہیں اور یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ''سینٹر اسٹیج'' میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ والی اتحادی حکومت لینا غلط فیصلہ تھا آج بھی حکومت لینے کا فیصلہ غلط ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ حکومتی اتحاد چلے لیکن مجھے نظر نہیں آ رہا کہ یہ سیاسی اتحاد زیادہ دیر تک چل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نہیں چاہتی تھی کہ شہباز شریف ان حالات میں وزیر اعظم بنیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کومراسلہ لکھنے کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے پی ٹی آئی پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟

 
Load Next Story