سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں فیصلہ آج ہوگا

پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدواروں کی شمولیت کےبعدسنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں کیلیےالیکشن کمیشن سےرجوع کیا ہے


ویب ڈیسک February 22, 2024
فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ کے لیے درخواست پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشتوں کے حصول کے لیے درخواست دی ہے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 280 سے زائد آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے درخواست دی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں