محکمہ تعلیم میں مزید 20 ہزار نوکریاں دیں گےنثار کھوڑو
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگارفراہم کیا،635اساتذہ امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم
سینئر صوبائی وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھو ڑو نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا۔
محکمہ تعلیم سندھ میں مزید 20 ہزار نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے این ٹی ایس پاس مرد و خواتین 635 امیدواروں میں پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھو ڑو کا کہنا تھا کہ عمرکو ٹ اور تھرپارکر کے امیدواروں میں بھی جلد آفر لیٹر تقسیم کیے جائیں گے۔
امید ہے کہ نئے اساتذہ سندھ میں تعلیم کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے اوربند اسکولوں کو کھولنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیم کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ اس موقع پر سنئیر صوبائی وزیر نے مرد و خواتین اساتذہ میں آفر لیٹر تقسیم کیے۔ تقریب میں سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن ذاکر علی شاہ سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔