آذربائیجان کو جے ایف 17 بیچنے کے لیے 16ارب ڈالر کا معاہدہ

جے ایف 17- سی بلاک تھری لڑاکا طیاروں کا معاہدہ 1.6 ارب ڈالر میں طے پایا، جس میں طیارے، تربیت اور گولہ بارود شامل ہے

جے ایف 17- سی بلاک تھری لڑاکا طیاروں کا معاہدہ 1.6 ارب ڈالر میں طے پایا، جس میں طیارے، تربیت اور گولہ بارود شامل ہے۔ فوٹو: پاکستان ایئرفورس

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور آذربائیجان کی فضائیہ کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پاگیا۔

آذر نیوز نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17- سی بلاک تھری لڑاکا طیاروں کا معاہدہ 1.6 ارب ڈالر میں طے پایا، جس میں طیارے، تربیت اور گولہ بارود شامل ہے۔


ایروناٹیکل کمپلیکس بڑی کمپنی ہے جو پاکستانی فوج کیلئے ہوائی جہاز اور دیگر چیزیں تیار کرتی ہے۔ اس کا آغاز 1971ء میں پاکستان ایئر فورس نے کیا۔ یہ دوسرے ممالک کیلئے بھی ہوائی جہاز بناتی اورمرمت کرتی ہے۔ وہ اپنی کچھ مصنوعات بنانے کیلئے ترکی اور چین کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار، نائیجیریا، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی اس کے کاروبار ہیں۔
Load Next Story