مرس کرونا وائرس سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کیلیے سفری ہدایات جاری

مسافرمنہ پرماسک کااستعمال کریں،عالمی ادارہ صحت کا محکمہ صحت کومکتوب


Staff Reporter June 08, 2014
مرس کروناوائرس اونٹ سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، نظام تنفس شدید متاثر ہوجاتا ہے فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرس کروناوائرس نے سعودی عرب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

پاکستانی مسافرسعودیہ پہنچنے پر منہ پرماسک اورہاتھوں میں دستانوں کااستعمال کریں، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامہ اورمکتوب جمعہ کوصوبائی محکمہ صحت کوبھیج دیاگیا ہے جس پر صوبائی محکمہ صحت نے ہنگامی طورپرکراچی سمیت سندھ کے عوام کومطلع کرنے کیلیے ای ڈی اوہیلتھ کراچی سمیت تمام ٹاؤنزہیلتھ افسران اوراندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اورتمام سرکاری اسپتالوں وتعلقہ اسپتالوں کی انتظامیہ کوسرکلر جاری کردیا۔

جس میں کہاگیا ہے کہ عوام کو اس وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلیے ضلعی سطح پر آگاہی کا سلسلہ شروع کیاجائے او ہیلتھ ایجوکیشن سسٹم کو فوری موثر بنایاجائے تاکہ مقامی افراد کووائرس سے متعلق معلومات حاصل ہوسکے، مکتوب میں مزیدکہاگیا ہے سعودی عرب جانے والے عازمین حج، عمرہ زائرین اورعام مسافرسعودی عرب جانے سے قبل اپنے معالجین سے احتیاطی تدابیرکے طورپرمعائنہ کرائیں اورفلو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین بھی لگوائیں جبکہ سعودی عرب میں پہنچ کرمنہ پرعمدہ کوالٹی کاماسک لگائیں یاایک سے زائد ماسک استعمال کریں جبکہ ہاتھوں میں داستانوں بھی پہنیں اورعمرے اورحج کی ادائیگی کے وقت انتہائی حفاظتی اقدامات رکھیں ۔

کیونکہ مرس کروناوائرس متاثرہ افرادکے کھانسنے ، چھیکنے سے دوسرے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جس سے نظام تنفس شدید متاثر ہوجاتا ہے ، یہ وائرس سانس کے ذریعے انسانی جسم پر حملہ آور ہوتا ہے اور جن افراد کی قوت مدافعت کمزور ہوتی وہ افراد فوری اس وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں اس وائرس کی علامات میں بخارآنا، کھانسی سانس کا اکڑنا شامل ہوتا ہے جبکہ اس وائرس پھپھٹرے شدید متاثر ہوجاتے ہیں اس وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے اینٹی وائرل علاج ہے ۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی داکٹر عاطف نے بتایا کہ سعودی عرب میں اس وائرس سے اب تک 5سوافراد جاں بحق ہوچکے ہیں، سعودی عرب میں م قیم دیگر پاکستانیوں ڈاکٹروں کا کہناہے کہ خطرناک میرس کروناوائرس کو(میرس کرونامڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم ) کہاجاتا ہے جس سے اب تک 5سو افراد جان بحق ہوچکے ہیں، ماہرین نے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے شہریوںکو خبردار کیا ہے کہ وہ پراسرار میرس وائرس سے بچنے کے لیے اونٹوں کے قریب جاتے وقت ہاتھوں میں دستانے اور منہ پر ماسک پہنیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں