پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز عارضی شیڈول منظر عام پر آگیا

دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری


ویب ڈیسک February 23, 2024
دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسیٹیڈیم میں کروائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 13 سے 23 اپریل کے درمیان تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں بورڈز نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت شروع

دوسری جانب کراچی ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کیلئے 3 ون ڈے اور 5 ٹی20 میچز کی میزبانی کرے گا۔ کیرئبین خواتین ٹیم اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیری میں کیویز نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔