کراچی میں 26 فروری کی صبح بارش کا امکان

اس دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

(فوٹو: فائل)

شر قائد میں 26 فروری بروز پیر کی صبح درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، دیہی سندھ کے ضلع دادو میں درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہا ہے کہ بارش کا سبب بننے والا مغربی سلسلہ 25 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔
Load Next Story