عالمی کرکٹ پر قبضے کی بھارتی تیاریاں مکمل

بھارت نے کونسل کے نئے اسٹرکچر کو قبول نہ کیے جانے پر ہم نے متوازی ورلڈ کرکٹ باڈی بنانے کی دھمکی دی تھی،


Sports Desk June 08, 2014
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سری نواسن کو عالمی کرکٹ کی ذمے داری سنبھالنے سے نہیں روکتا، سیکریٹری بی سی سی آئی فائل: فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے عالمی کرکٹ پر قبضے کی تیاریاں مکمل کرلیں، عدالت کے حکم پر بی سی سی آئی کی صدارت سے الگ کیے جانیو الے سری نواسن رواں ماہ کے اواخر میں میلبورن اجلاس میں آئی سی سی کی چیئرمین شپ سنبھال لیں گے۔

حیدر آباد دکن میں اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سری نواسن کو عالمی کرکٹ کی ذمے داری سنبھالنے سے نہیں روکتا، میلبورن اجلاس میں شرکت کیلیے سری نواسن کے ہمراہ میں بھی جاؤں گا، ہم نے گذشتہ چار ماہ میں دیگر فل ممبران کے ساتھ تمام مسائل کو طے کیا ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ آنے والے برسوں میں نئے مالی ماڈل اور اسٹرکچر کے تحت کام کیا جائیگا،یہ بات انھوں نے

انھوں نے اس موقع پر یہ انکشاف بھی کیا کہ کونسل کے نئے اسٹرکچر کو قبول نہ کیے جانے پر ہم نے متوازی ورلڈ کرکٹ باڈی بنانے کی دھمکی دی تھی، انھوں نے شرکا کو بتایا کہ ہم نے انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز پر واضح کردیا تھا کہ اگر ہمیں عالمی کرکٹ کی آمدنی میں اپنا مناسب حصہ نہیں ملا تو ہم متوازی آئی سی سی بنالیں گے، اس کے بعد یہ دونوں بورڈ آئی سی سی کے نئے اسٹرکچر پر رضامند ہوگئے،ہم پر اس حوالے سے میڈیا میں بہت زیادہ تنقید ہوئی ہے، بہت سے لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے لیکن میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت کو عالمی کرکٹ کے معاملات میں وہ اہمیت نہیں مل پارہی تھی، جس کا وہ حقدار تھا، میں چاہتا ہوں کہ آئی سی سی کے نئے اسٹرکچر پر تمام 10 فل ممبران دستخط کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں