شاہد کپور نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی وجہ بتادی

میں اپنی بیٹی سے چُھپ کر سگریٹ پیتا تھا، شاہد کپور


ویب ڈیسک February 23, 2024
بیٹی کی پیدائش کے بعد بھی سگریٹ نوشی کرتا تھا : شاہد کپور ( فوٹو : فائل)

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی میشا کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہد کپور نے بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول شو 'نو فلٹر نیہا' میں بطورِ مہمان شرکت کی، دورانِ گفتگو نیہا دھوپیا نے اداکار سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے حوالے سے سوال کیا؟

اداکارہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ جب میری بیٹی میشا کی پیدائش ہوئی تو میں اُس وقت سگریٹ نوشی کرتا تھا اور جب بیٹی بڑی ہونے لگی تو میں بیٹی سے چُھپ کر سگریٹ پیتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی مجھے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ لے۔

شاہد کپور نے کہا کہ ایک دن میں اپنی بیٹی سے چُھپ کر سگریٹ پی رہا تھا تو اچانک میں نے خود سے سوال کیا کہ میں آخر کب تک بیٹی سے چھپ کر سگریٹ نوشی کرتا رہا ہوں گا؟

مزید پڑھیں: "میرے بچوں کی تصویر کیوں لی؟"، شاہد کپور میڈیا پر پھٹ پڑے

اُنہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ سوال میرے ذہن میں آیا تو میں نے اُسی وقت سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا فیصلہ کیا، میں نے اُس دن کے بعد دوبارہ کبھی سگریٹ نہیں پی۔

یاد رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں