پی ایس ایل9 ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا
اہم فاسٹ بولر کمر کی انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
فرنچائز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔
انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اولی اسٹون کی جگہ فرنچائز مبتادل کھلاڑی کیلئے درخواست دے گی۔
انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ چوتھے اوور کی بقیہ دو گیندیں بھی مکمل نہیں کرواسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی نے کنگز کو بڑا دھچکا دیدیا
ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسوقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم انہیں آج پشاور زلمی کیخلاف میدان میں اُترنا ہے۔