پی ایس ایل9 پشاور زلمی کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح مل گئی
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیدی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطان کی جانب سے ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر خان 43، ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11، خوشدل شاہ 5 جبکہ کپتان محمد رضوان، ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی 0، 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 3، لیوک ووڈ، سلمان ارشاد اور نوین الحق نے 2، 2 جبکہ پال ولٹر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقرر 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسیب اللہ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 31، روومن پاول 23، محمد حارث 19، پال والٹر 16، آصف علی 13، صائم ایوب 7 اور نوین الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لیوک ووڈ 17 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر، ڈیوڈ ولی اور محمد علی نے 2، 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹام کیڈ مور، محمد زیشان اور وقار سلام خیل کی جگہ حسیب اللہ خان، عارف یعقوب اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔