پیمرا قوانین میں ترمیم کے لئے حکومت میڈیا ہاؤسز سے مشاورت کرے گی

مشاورت اوراتفاق رائے کے بعد نئے قوانین آرڈیننس کی صورت میں نافذ کئے جائیں گے


عامر خان June 08, 2014
قوانین کی خلاف ورزی پر چینل دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ان ترامیم میں یہ شامل کیا جائے گا کہ جو ٹی وی چینل ملکی سالمیت ،عسکری اداروں کی کردار کشی اور اسلامی تعلیمات کے منافی پروگرام یا خبر نشر کرے گا ،اس ترمیمی قانون کے تحت اس چینل کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کردیا جائے گا۔ ترمیمی قانون میں یہ بھی شامل کیا جائے گا کہ اس طریقے کے پروگرام نشر کرنا دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کے منافی تصورہوں گے اور جو چینل اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پیمرا قوانین میں ترامیم کے حوالے سے اعلیٰ ترین حکومتی حلقوں میں قانونی مشاورت جاری ہے اور جلد تمام میڈیا ہاؤسز کی انتظامیہ اور صحافتی تنظیموں سے اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت اوراتفاق رائے کے بعد یہ قانون آرڈیننس کی صورت میں جاری کیا جائے گا ،تاہم اس حوالے سے کی جانے والی مشاورت کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں