ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کوٹیلی فون انتخابات کے انعقاد پرمبارکباد

حسین امیرعبداللہیان نےجلیل عباس کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کاعزم دہرایا، دفترخارجہ


ویب ڈیسک February 23, 2024
فوٹو: فائل

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کوایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

دوران گفتگو وزرائے خارجہ نے حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں