کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق

مقتولہ کی شناخت دو سالہ حورین کے نام سے ہوئی


طحہ عبیدی February 23, 2024
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار میں ڈکیتوں کی گولی کا شکار بننے والی دو سالہ حورین ولد حسن گولی لگنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناگہانی آفت پر بچی کے گھر میں قیامت کا منظر ہے اور والدین بھی شدت غم سے نڈھال ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ گولی بچی کے گلے میں لگی جس کے سبب اُس کی موت ہوئی۔

اُدھر منگھوپیر میں ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے احسن نامی شہری کو زخمی کردیا جبکہ اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اُسے پولیس نے زخمی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں