پشاور میں حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ گرفتار سونے کی 9 اینٹیں برآمد

ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا


ویب ڈیسک February 24, 2024
ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سونے کی 9 اینٹیں برآمد کرلیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے جنہیں بیرون ملک بھجوانے کا منصوبہ تھا۔ گرفتار ملزمان میں شاہد اور حبیب اللہ شامل ہیں جن سے لاکھوں مالیت کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

ملزمان کو صرافہ بازار پشاور سے گرفتار کیا گیا جن سے مجموعی طور پر 65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں