مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

خاتون کو پرچم لہرانے سے روکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک February 24, 2024
مزید سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔



خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطین کا پرچم لہرانے اور سیکورٹی اہلکاروں کی خاتون کو منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں