کراچی الیکشن دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج پولیس کی شیلنگ لاٹھی چارج گرفتاریاں

شارع فیصل اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام، مظاہرین ریڈ زون میں داخل، دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کرلیا گیا

احتجاج کرنے والے مرد و خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا (فوٹو: اسکرین گریب)

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ الیکشن دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے سبب اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔


مظاہرین ریڈ زون میں داخل


عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلف برداری کے لیے منعقدہ اجلاس کے روز شہر بھر میں جگہ جگہ احتجاج کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شارع فیصل سمیت دیگر مرکزی سڑکوں اور راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔



Load Next Story