عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، درخواست


ویب ڈیسک February 24, 2024
عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، درخواست

اینٹی کرپشن عدالت نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جج صفدر علی بھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا اور سماعت پیر تک کےلیے ملتوی کردی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، انہیں سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کیخلاف اینٹی کرپشن ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا، عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |